وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شمالی وزیرستان میں 7 خوارج کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی۔وزیراعلی سندھ کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے لانس نائیک محمد امین کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، لانس نائیک محمد امین کو خراج عقیدت پیش کیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 7 خوراج کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، دہشتگردی کی جڑیں کمزور ہوچکی ہیں، اب انہیں ان کے حقیقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلی سندھ نے مزید کہاکہ سکیورٹی فورسز کی دن رات انتھک محنت سے امن کا سفر بہت جلد پورا ہوگا۔
پاکستان
دہشتگردی کی جڑیں کمزور ، انہیں حقیقی انجام تک پہنچایا جائیگا، مراد علی شاہ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 15 Views
- 2 گھنٹے ago