ممبئی:بھارت کی مشہور ترین اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز مل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ٹیم کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔اداکارہ18دسمبر کو قطر کے شہر لوسیل کے سٹیڈیم میں ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی جس کیلئے وہ جلد قطر روانہ ہوں گی۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دیپیکا ایسی پہلی اداکارہ ہوں گی جنہیں دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیل کی ٹرافی کی رونمائی کا اعزاز حاصل ہوگا۔
انٹرٹینمنٹ
دیپیکا پڈوکون فائنل میں فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کریں گی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1010 Views
- 2 سال ago