نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت کی نئی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” دھوم مچ گئی، فلم شائقین نے 70 فیصد ٹکٹس بُک کروا لیں۔
فلم 13 اکتوبر کو ملک سمیت دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ سینما گھروں کی جانب سے فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کی نمائش سے قبل ہی بکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ فلم بین فلم کی نمائش کا انتظار بے چینی سے کرنے لگے۔
فلم کی کاسٹ میں معروف اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی، عمائمہ ملک، گوہر رشید، علی عظمت اور شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر سجاد گل نے انہوں نے آج تک کسی فلم کی ایسی دھوم مچتے ہوئے نہیں دیکھی۔ فلم انڈسٹری میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی۔
اس موقع پر سینئر پروڈیوسر اداکار راشد خواجہ نے کہا کہ فلم کا بیک گراؤنڈ سکور میوزک سن کر رونگٹے کھڑے ہو گئے، اس سے بہتر ساؤنڈ ٹریک کسی پاکستانی فلم کا نہیں دیکھا، فلم انڈسٹری کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی۔
13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کے ڈائیلاگ نامور رائٹر ناصر ادیب نے لکھے ہیں جبکہ ہدایتکار بلال لاشاری
نے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے۔
ماہرہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر بلال لاشاری کی ہدایت میں بننے والی فلم مولا جٹ کا پوسٹر جاری کیا جس میں ماہرہ خان کو نئے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ پر پاکستانی اداکاراؤں سوہائے علی ابڑو اور صنم جنگ سمیت معروف شخصیات نے کمنٹ کیا اور فلم کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
تاہم لوگوں کی توجہ کا مرکز سرحد پار بھارت سے آئے کمنٹ پر پڑ گئی جو کسی عام شخص نے نہیں بلکہ ہریتھک روشن نے کیا تھا، انہوں نے ماہرہ اور فلم کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
انٹرٹینمنٹ
پاکستان
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلہیز سے پیلے بڑی کامیابی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 846 Views
- 3 سال ago