بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر مسلح شخص رات کی تاریکی میں گھر میں گھس گیا۔خاتون کو جان سےمارنے کی دھمکیاں۔ تفصیلات کےمطابق چاپری کےعلاقہ کوٹکی بیرونی اودھے والا کی رھائشی خاتون اپنےپانچ بچوں اور بھائی کےساتھ گھر میں سو رھی تھی جبکہ اس کا شوہر جو ڈرائیور ھے وہ کام کے سلسلہ میں شہر سے باہر گیا ھوا تھا۔ کہ اچانک رات گئےایک مسلح شخص دیوار پھلانگ کر انکےگھرگھس آیا جس کی وجہ سےخاتون خانہ کی آنکھ کھل گئی۔خاتون نے بلب جلا کر دیکھا تو مذکورہ شخص نے اس پر پستول تان لیا اور کہا کہ شور نہ کرنا ورنہ تمھارے بچوں کو قتل کردوں گا۔ اور کہا کہ اپنی بیٹی کا رشتہ مجھے دے دو۔شور کی آواز سن کر صحن میں سویا خاتون کا بھائی بھی جاگ گیا جس کےآنے پر مزکورہ مسلح شخص پستول لہراتا ھوا باہر گلی میں موٹر سائیکل پربیٹھےاپنےدوسرے ساتھی کےساتھ فرار ھوگیا خاتون نےبتایا کہ مسلح شخص ماڑی انڈس کا رھائشی ھے اور وہ مجھ سے زبردستی بیٹی کا رشتہ لیناچاہتا ھے۔ میرےانکار پر وہ میرے شوہر کی غیر موجودگی میں گھر گھس آیا اور مجھے اور میرے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رھا۔ پولیس نےخاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی ہے چاپری رات کے وقت دیوار پھلانگ کر گھسنے والے،خاتون خانہ اور بچوں کو ہراساں کرنے والے عاقب نامی ملزم کو چاپری پولیس نےگرفتار کر لیا۔
جرائم
علاقائی
رات کی تاریکی میں گھر میں گھسنے ولے ملزم کو چاپری پولیس نےگرفتار کر لیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 17, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 767 Views
- 2 سال ago