پاکستان جرائم

راجن پور ،پنجاب پولیس کا لونڈ گینگ کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن ، 3 مغوی بازیاب

راجن پور ،پنجاب پولیس کا لونڈ گینگ کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن ، 3 مغوی بازیاب

پنجاب پولیس نے راجن پور سرکل کے بنگلہ اچھا میں لونڈ گینگ کے خلاف کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 3 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچہ ایریا تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں 3 مغویوں کی بازیابی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لونڈ گینگ کے ڈاکوں نے 3 شہریوں کو اغوا کیا، پولیس ٹیم نے ڈاکوں کا تعاقب کیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ راجن پور پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکوں نے پولیس ٹیم پر شدید فائرنگ کی۔اس موقع پر پولیس اور ڈاکوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔راجن پور پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کامیاب پولیس آپریشن کے نتیجے میں مغویان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے