جرائم

راولپنڈی؛ دیورنے فائرنگ کرکے 40 سالہ بھاوج سمیت 4 افراد کو قتل کردیا

جڑانوالہ، درخت موٹر سائیکل پر گرنے سے میاں بیوی جاں بحق

راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کے علاقے ڈھوک بیل میں دیورنے40 سالہ بھاوج سمیت 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سوتیلا بھائی نصیر اڈیالہ جیل میں قتل کے مقدمے میں اسیر اپنے دوسرے بھائی کی رہائی کے لیے اسکے حق میں بیان دینے کے لیے مجبور کرتا تھا۔پولیس کے مطابق خاوند مقتولہ محمد آخمد نے بتایا کہ سوتیلے بھائی نصیر اڈیالہ جیل میں قتل کے مقدمے میں اسیر اپنے دوسرے بھائی کی رہائی کے لیے اسکے حق میں بیان دینے کے لیے مجبور کرتا اس انکار پر جمعہ کی شب جب اہل خانہ کے ہمراہ موجود گھر موجود تھے کہ ملزمان مسلح حالت میں آئے فائرنگ شروع کردی۔محمد آخمد کے مطابق فائرنگ سے ملزم کی بھاوج 40سالہ اہلیہ زلیخاں بی بی سمیت 25 سالہ بھتیجی نظرینہ بی بی، 30 سالہ بھتیجے عنصر محمود اور 25 سالہ بھانھے پرویز کو قتل کردیا۔پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق ’میں نے دو بیٹوں کے ساتھ بھاگ کر جانیں بچائیں سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے چوہرے قتل کا نوٹس لیا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی کہوٹہ چوہدری اثر علی کا کہناتھا کہ ملزم نے دو خواتین و دو مردوں کو قتل کیا، فرانزک شوائد اکھٹے کرکے نعشیں اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri