جرائم

راولپنڈی؛ سرِ راہ تلخ کلامی پر خاتون کو شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا گیا

لاہور، محبت میں ناکامی پر 22 سالہ گھریلو ملازمہ کی خودکشی

راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد کے علاقے رینج روڈ پر معمولی تلخ کلامی پر 35 سالہ خاتون کو سرِ راہ تیزدھار آلے سے شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا گیا۔پولیس اور ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون شدید زخمی حالت میں رینج روڈ پر واقع فارمیسی کے مرکزی دروازے پر پہنچی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گر گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا، تاہم طبی امداد سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی، جس پر پولیس کو طلب کیا گیا۔پولیس نے فرانزک ایجنسی کے ماہرین کے ذریعے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون کی شناخت مدیحہ کے نام سے ہوئی، جو علاقے میں اپنی سہیلی اور اس کے شوہر کے ساتھ موجود تھی کہ وہاں ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی اور دونوں میاں بیوی نے مقتولہ پر حملہ کر دیا۔حملے کے بعد زخمی خاتون خود چل کر فارمیسی تک پہنچی،تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے