راولپنڈی:پشاور روڈ پرٹریفک جامع رہنا معمول بن گیا جس کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ ہمارے نمائندے کے مطابق بیکن ہاؤس سکول کے اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ایمبولینس پھنس گئی۔پولیس کی جانب سے نہ کوئی پیٹرولنگ عمل میں لائی جارہی نہ کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے۔بچے بڑے خواتین کئی کئی گھنٹوں سے رش میں پھنسے ہوئے ہیں۔آٹو رکشہ نے مین پشاور روڈ پر قدم جما لیے جسکی وجہ سے رش بھی بڑھ گیا اور چوری ہی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔بچوں کو لینے آنے والی گاڑیاں مین روڈ پر پارک ہو جاتی ہیں۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگ پڑا چیرنگ کراس سے لے کر چور چوک تک ٹریفک بلاک روز کا معمول بن گیا۔بیکن ہاؤس سکول سسٹم کی وجہ سے شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا دوسری جانب بیرون ملک مسافر بھی ٹریفک رش کی وجہ سے تاخیر سے پہنچنے لگے اورامام بارگاہ شاہ پیارے، ٹریفک رش ہونے سے جنازے بھی تاخیر کا شکارہونے لگے،انتظامیہ مکمل بے بس ہوگئی۔
پاکستان
راولپنڈی:مین پشاور روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا،شہری پریشان
- by Daily Pakistan
- دسمبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2062 Views
- 2 سال ago