جرائم

راولپنڈی ،چاکرہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

راولپنڈی ،چاکرہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

نصیرآباد کے علاقہ نیو چاکرہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،
فائرنگ کے دوران بینک کیش وین ڈکیتی میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک، باقی ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی، زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد،
ہلاک ڈاکو نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اڑھائی ماہ قبل بینک کیش وین ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ عبدالوحید کو قتل کر دیا تھا اور 02 کروڑ 12 لاکھ روپے کی رقم بھی چھینی تھی،
ہلاک ڈاکو ایاز قبل ازیں کراچی اور صوابی میں بینک ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ جبکہ جڑواں شہروں میں کیش وین ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ،ڈاکؤوں کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ اور نصیر آباد پولیس کو شاباش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے