راولپنڈی میں رین ایمرجنسی اور ہائی الرٹ بے سود، گلیاں اور سڑکیں سیلابی اور نشیبی علاقے ندی کا منظر پیش کرنے لگیں، بارش کے باعث نالئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ سائرن بجادیے گئے۔راولپنڈی میں برسات خوب جم کربرس رہی ، جس کے باعث بنی چوک ،کمیٹی چوک ، موچی بازار، سمیت کئی نشیبی علاقے متاثر ہیں، نشیبی علاقوں کی گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظرپیش کرنے لگیں ، پانی کے ریلے کے باعث شہری رسیوں کی مدد سے سڑک عبورکرنے لگے۔بنی چوک ، کمیٹی چوک اورتیلی محلہ کے مکین بھی گھروں میں پانی داخل کے باعث مشکلات کا شکار رہے، سواں گارڈن سوسائٹی میں پانی بیسمنٹ میں داخل ہوگیا جبکہ اب تک 67 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔شہری کہتے ہیں انتظامیہ سوئی ہوئی ہے،گھروں میں پانی داخل سب درہم برہم ہوگیا، راجہ بازار، موچی بازار،آرے بازارسمیت مری روڈ سے ملحہ تجارتی مراکزکی دکانیں بھی برساتی پانی سے متاثر ہیں۔
پاکستان
موسم
راولپنڈی میں بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ، سائرن بجادیئے گئے
- by Daily Pakistan
- جولائی 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 583 Views
- 11 مہینے ago