پاکستان

راولپنڈی میں سلنڈر دھماکہ، بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

راولپنڈی میں سلنڈر دھماکہ، بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

راولپنڈی: پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں گیس سلینڈر کے دھماکے سے کم سے کم 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بنگش کالونی کے ایک گھر میں خوفناک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث متاثرہ گھر سے ملحقہ گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، پولیس کے مطابق دھماکا گیس سیلنڈر کی گیس لیکج کے باعث ہوا، جس کے باعث نقصان ہوا۔

دھماکے کے بعد جائے وقوع پر پولیس حکام اور ریسکیو کے رضاکاروں نے پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ موسم سرما میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں گیس سیلنڈر کی گیس لیکج کے متعدد واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

رواں سال اگست میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نمبر 4 میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں میں میاں بیوی اور ایک بچہ شامل تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri