راولپنڈی میں ڈینگی کے وار کو روکنے کے لیئے ضلعی انتظامیہ نے بھی ہمہ وقت تیار رہنے کی حکمت عملی تیار کر لی کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان کی ہدایت پر انسداد ڈینگی کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 6 مقامات سیل جبکہ 33 مقدمات درج کر لیئے گئے قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر 55 پوائنٹس کو جرمانے کیے گئے ہیں ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق احتیاطی تدابیر میں لاپرواہی برتنے پر ڈینگی کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈینگی کے 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 245 مریض زیر علاج ہیں عوام سے اپیل ہے کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے اپنے اردگرد ماحول کو خشک اور صاف رکھیں
احتیاطی تدابیر پر عمل سے ہی انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے ہاٹ سپاٹس ایریاز میں فوگنگ کے عمل کو مزید تیز کیا گیا ہے
خاص خبریں
صحت
راولپنڈی میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 6 مقامات سیل جبکہ 33 مقدمات درج
- by Daily Pakistan
- ستمبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 765 Views
- 3 سال ago