پاکستان خاص خبریں علاقائی

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے تحریک انصاف کیطرف سے لانگ مارچ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کرلیے

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے تحریک انصاف کیطرف سے لانگ مارچ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کرلیے

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے تحریک انصاف کیطرف سے لانگ مارچ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کرلیے ہیں لانگ مارچ کے دوران ٹریفک پولیس کے550اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ متبادل راستوں پرٹریفک کی روانی کو برقرا رکھنے کےلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ٹریفک اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ شہریوں کو متبادل راستوںکے متعلق رہنمائی فراہم کریں گے۔ مری روڈمیں ریلیوں اور رش کیصورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک کو مرحلہ وار متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔سی ٹی لانگ مارچ کے دوران ریڈیو اسٹیشنFM 88.6کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک اور رش کیصورتحال کے متعلق لمحہ با لمحہ آگاہی فراہم کی جائے گی۔لانگ مارچ کے دوران سرکل وسیکٹر انچارجز سمیت تمام اہلکار نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں لانگ مارچ ڈیوٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی لانگ مارچ کے دوران شہر میں ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی شہریوں کے تعاون سے مشروط ہے لانگ مارچ کے دوران شہری مری روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔شہری دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کےلئے 20منٹ کا اضافی وقت ضرور رکھیں راولپنڈی ٹریفک پولیس ہر طرح کے حالات میں شہریوں کوبہترین ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کےلئے ہر دم کوشاں ہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri