پاکستان علاقائی

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا جشن عید میلاد النبیﷺکے لیے منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا جشن عید میلاد النبیﷺکے لیے منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا جشن عید میلاد النبیﷺکے لیے منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ٹریفک پلان کی تفصیلات بارے آگاہی فراہم کرتے ہوے سی ٹی او راولپنڈی نویدا رشاد نے میڈیا کو بتایا کہ جلوسوں کے دوران ٹریفک پولیس کے530اہلکار تعینات کیے گئے ہیں عید میلاد النبی کے موقع پر دو مرکزی جلوس نکالے جائیں گے پہلا جلوس بوقت 10بجے صبح جامعہ مسجد حنفیہ جامع مسجد روڈسے نکالا جائے گا مرکزی شاہراہوں پر جلوس برآمدہونے پر ٹریفک کو مرحلہ وار متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا جامع مسجد والا جلوس شہر کے مختلف راستوں پل شاہ نذر، بنی چوک، مری روڈ ،کمیٹی چوک، لیاقت روڈ ، فوارہ چوک، ڈنگی کھوئی سے ہوتا ہوا واپس مرکزی کیمپ اختتام پذیر ہو گا دوران جلوس مری روڈ کو جنگ بلڈنگ یو ٹرن سے بینظیر بھٹو ہسپتال تک عام ٹریفک کےلئے بند کیا جائے گا مری روڈسے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کوجنگ بلڈنگ یو ٹرن سے کچہری چوک کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا 12ربیع الاول کا دوسرا جلوس9:30بجے صبح22نمبر چونگی سے نکالا جائے گا۔ چونگی نمبر 22سے نکلنے والا جلوس ٹینچ روڈ ڈھوک سیداںروڈ، کلمہ چوک،سے 22نمبر ، آدڑہ روڈ،MHچوک، مانسہرہ اڈہ، تھانہ کینٹ، مٹھو خان احاطہ ،کامران مارکیٹ سے ہوتا ہواGTSچوک اختتام پذیر ہوگا جلوس کے وقت 22نمبر چوک آنیوالی تمام ٹریفک کو ہارلے سٹریٹ کی طرف موڑا جائے گا۔ جلوس مال روڈ کے قریب پہنچنے پر پشاور روڈ سے آنے والی ٹریفک کو قاسم مارکیٹ سے جانب شیر خان روڈ موڑا جائے گا۔سی ٹی او نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کچہری چوک سے آنے والی ٹریفک کو TMچوک سے جانب مری روڈ ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ جلوس میں ٹریکٹر ٹرالی، شہزور،ٹرالر اور ٹرک وغیرہ کا داخلہ ممنوع ہو گا۔سٹیج سے03سوگز کے ایریا میں کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی عوام الناس سے اچھے اخلاق اور انداز سے پیش آئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے