راولپنڈی پولیس نے 53پیشہ ور بھکاریوں کوگرفتارکرکے شہرکے مختلف تھانوںمیں بندکردیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات پر انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے،53بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔ سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے کہاکہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ وربھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے ، عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی
جرائم
راولپنڈی پولیس نے 53پیشہ ور بھکاریوں کوگرفتارکرلیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1122 Views
- 3 سال ago
