پاکستان خاص خبریں

راولپینڈی میں تحریک انصاف کا پاور شو جاری مرکزی قایدین کی تقاریر کا سلسلہ جاری

راولپینڈی میں تحریک انصاف

راولپینڈی میں تحریک انصاف کا پاور شو جاری ہے سٹیج پر مرکزی قیادت موجود ہے اور مرکزی قایدین کی تقاریر کا سلسلہ جارے ہے شرکا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سب سے قیمتی چیز انسان کی جان ہے، عمران خان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر آج وزیرآباد بھی پہنچے اور آج راولپنڈی بھی پہنچے ہیں۔
لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہو سکتا ہے کچھ لوگوں کی منزل اقتدار کے زینے پر چڑھنا ہو، میری منزل ایک نیا پاکستان، میری منزل حقیقی آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اعتماد ہے کہ قوم ان کو مایوس نہیں کرے گی۔انھوں وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہا ہے کہ ساتھیوں، آپ کو ڈرانے کے لیے روزانہ ٹی وی پر پریس کانفرنس کی جاتی تھی کہ بڑا خطرہ ہے، دھماکا ہو سکتا ہے، بیرونی ایجنسیوں کے دہشت گرد داخل ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹیاں، بہنیں، سب آئی ہیں، رانا ثنا اللہ دیکھ لو، یہ لوگ تمہیں ڈرے ہوئے لگ رہے ہیں۔جلسہ سے کطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سب کو مبارک دیتا ہوں کہ جو جذبہ اور جوش آپ میں دیکھا ہے، مجھے یقین ہو گیا ہے کہ آپ نیا پاکستان چاہتے ہیں۔لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک سوال کرتا ہوں کہ کیا ہمارے بزرگوں پاکستان اس لیے بنایا کہ یہاں غنڈہ گردی اور بدمعاشی ہو، یہاں انصاف نہ ہو؟(پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان اس ملک کے وزیر تھے، اس وقت امریکا کو پاکستان میں اڈے چاہیے تھے، عمران خان جواب دیتے ہیں کہ ایبسلوٹلی ناٹ۔لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ کہ جس طرح عمران خان نے عالم اسلام کا مقدمہ لڑا، اور امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، سازشوں کا آغاز ہوا، مقامی سہولت کار میسر آئے، اس کے بعد منتخب حکومت کا ہٹایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ 20 ویں نہیں 21ویں صدی ہے، یہ خدار اور عمران خان کا پاکستان ہے، لوگ ڈٹ کر کھڑے ہوگئے، انہوں نے امریکا کی غلامی سے انکار کر دیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج لانگ مارچ میں عمران خان جو فیصلہ کریں گے، پاکستان کا بچہ بچہ اس پر لبیک کہے گا۔لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ انتخابات کی تاریخ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈوبتی ہوئی کشتی کو عمران خان بچا سکتا ہے، آؤ، آگے بڑھو اس ملک کو بچاؤ، یہ ملک بیٹھ رہا ہے کیونکہ معیشت بیٹھ رہا ہے، سیاسی عدم استحکام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے، پاکستان کا بچہ بچہ اس پر لبیک کہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri