پاکستان

رمضان المبارک سے پہلے مہنگائی میں اضافہ

رمضان المبارک سے پہلے مہنگائی میں اضافہ

ماہ رمضان سے پہلے ہی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار شرح مہنگائی 45.64 فیصدکی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 9 روپے اضافے کیساتھ 58 روپےپر پہنچ گئی البتہ راولپنڈی اسلام آباد میں 110 روپے تک بھی فروخت ہوتے رہےہیں۔20 کلو آٹے کا تھیلا 43 روپے مہنگا ہو کر 1877 روپے کا ہوگیا، کراچی میں دکاندار 3 ہزار 100 روپے تک بھی بیچتے رہےہیں۔ادارہ شماریات کےمطابق ڈھائی کلو گرام گھی کا ڈبہ 18 روپے اضافے کیساتھ 1568 روپے کی اوسط قیمت تک جا پہنچاہے۔ چینی 2 روپے 78 پیسے فی کلو گرام مہنگی ہوئی۔ اوسط قیمت تو 105 روپے 77 پیسے رہی لیکن اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں 110 روپے تک بھی فروخت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے فی کلو گرام آلو 2 روپے 26 پیسے اضافے کے بعد 52 روپے تک جا پہنچی البتہ پیاز کے نرخ میں 25 روپے فی کلو کمی آئی اور قیمت 132 ریکارڈ کی گئی ہے۔زندہ برائلر مرغی ساڑھے 26 روپے سستی ہو کر 404 روپے میں فروخت ہوتی رہی،البتہ ایل پی جی کی قیمت 66 روپے گر کر 3379 روپے پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے