پی ایس ایل نے سیزن 9 کے میچز کے اوقات کا اعلان کر دیا ہے جو آج ہفتہ 17 فروری سے لاہور میں شروع ہوں گے۔پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے، یہ میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔جب ایک دن میں دو میچ ہوں گے یعنی ڈبل ہیڈر، دن کا پہلا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ رات کا میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔دوسری جانب پی سی بی نے رمضان المبارک کے دوران میچز کے اوقات کا بھی اعلان کر دیا ہے، امکان ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 10 یا 11 مارچ سے ہو گا، اس لیے پی ایس ایل کے میچز رمضان المبارک میں رات 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ شائقین کرکٹ سمیت کرکٹرز بھی داخل ہو سکیں۔
کھیل
رمضان المبارک میں پی ایس ایل کے میچز کس وقت ہونگے، کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے اہم خبر آگئی
- by Daily Pakistan
- فروری 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1825 Views
- 11 مہینے ago