روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی یا نجکاری؟ اسحاق ڈار کی اہم ہدایاتروز ویلٹ ہوٹل کی بحالی ہو یا نجکاری؟ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے مختلف تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔قومی ایئرلائن کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی نجکاری کے معاملے پر اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کو منصوبہ جلد کابینہ کی کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ ہوٹل کی بحالی یا نجکاری کیلئے مختلف تجاویز تیار کی جائیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی مکمل نجکاری، لیز یا شراکت داری پر چلانے کیلئے تجاویز مرتب کی جائیں۔اسحاق ڈارنے ہدایت کی ترجیحا ہوٹل کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کی پالیسی مرتب کی جائے، شرکت داری سے چلانے کیلیے بھی تفصیلی منصوبہ بنایا جائے۔ذرائع کے مطابق طویل یا مختصر مدت کیلئے روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کی رپورٹ بھی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری تمام تجاویز کا جائزہ لیکر حتمی فیصلہ کابینہ کے سامنے رکھے گی۔
پاکستان
روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی یا نجکاری؟ اسحاق ڈار کی اہم ہدایات
- by Daily Pakistan
- مارچ 11, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 80 Views
- 2 مہینے ago