روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا روس بات چیت ممکن بنانے کیلئے سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، بات چیت مفید رہی، دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی باتوں کو سنا گیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکا، روس اعلی سفارتکاروں کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ امریکا روس مندوب مقرر کیے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔امریکا روس سفارتی مشنز کیلئے تمام رکاوٹوں کو ہٹانے اور یوکرین تنازع پر مفاہمت کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا روس مکمل تعاون بحال کرنے کی شرائط طے کرنے پر بھی اتفاق ہوا، معاشی تعاون کی رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی بات ہوئی۔روسی وزیر خارجہ لاروف نے کہا کہ امریکا کو بتایا ہے نیٹو کی توسیع روس کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔
دنیا
روس امریکا بات چیت مفید رہی، سرگئی لاروف
- by Daily Pakistan
- فروری 18, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 44 Views
- 3 دن ago