روس نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کو براہِ راست فوجی مدد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی باز رہے۔
روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کسی بھی قسم کی امریکی فوجی مدد خطے کو مزید غیر مستحکم کردے گی۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں نے دنیا کو تباہی کے قریب پہنچا دیا ہے، یہ حملے دنیا کو تباہی سے صرف ملی میٹرز کی دوری پر لے آئے ہیں۔
دوسری جانب روسی صدر پیوٹن اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں روسی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام پر اسرائیل اور مغربی ممالک کے تحفظات کے سفارتی حل میں ثالثی کی پیش کش پر زور دیا۔ روسی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماں نے ایران اسرائیل تنازع کے فوری خاتمے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
دنیا
روس نے امریکا کو اسرائیل کی براہ راست فوجی امداد سے خبردار کردیا
- by Daily Pakistan
- جون 18, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 22 Views
- 20 گھنٹے ago