کالم

روشن مستقبل کےلئے تعلیم کا فروغ ناگزیر

riaz chu

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواندگی حاصل کئے بغیر ہم روشن مستقبل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ دین اسلام خواندہ معاشرے پر بہت زیادہ زور دیتا ہے اور قرآن مجید کی نازل ہونے والی پہلی آیت میں بھی علم حاصل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ خواندگی افراد کو اپنا معیار زندگی کو بہتر بنانے کا اختیار اور ترقی کرنے کے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے خواندگی کے عالمی دن پر قوم کے بچوں کے نام پیغام میں کہا کہ آپ ہمارا روشن مستقبل ہیں آپ تعلیم حاصل کریں۔ اساتذہ خواندہ معاشروں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سو فیصد خواندگی حاصل کئے بغیر ہم روشن مستقبل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ تعلیم کے میدان میں پیچھے رہنے والی قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی اس لئے تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ناخواندگی ایک عالمی چیلنج ہے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہیں۔ تعلیم تک رسائی سب کیلئے آسان بنا کر ہر ایک کیلئے روشن مستقبل بنانا ہے۔ہم نے ایٹمی طاقت بننے کا عزم کیا اور ہم بنے، ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم 100 فیصد خواندگی کی شرح حاصل کریں اور یہ عزم اور نئے جذبے کے ساتھ ممکن ہے۔ بچوں کی تعلیم ہی بہترین مستقبل کی ضمانت ہے۔ منتخب جمہوری نمائندوں کو تعلیم کی فراہمی کو اپنی ترجیح بنانا ہوگا۔ تعلیم کے فروغ کے لئے مخیر حضرات کو بھی میدان میں آنا چاہیئے۔ خواتین کو بااختیار بنانا موجودہ دور میں ترقی کےلئے ناگزیر ہے۔ علم کا فروغ کسی بھی معاشرے کی ترقی کےلئے ضروری ہے۔تعلیم کے شعبہ خاص طور پر سکولوں سے باہر بچوں کی تعلیم اور تربیت پر توجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ تعلیم کے شعبہ کی بہتری کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی۔مسلمان کبھی بھی جدید تعلیم سے دور نہیں رہے بلکہ جدید زمانے کے جتنے بھی علوم ہیں زیادہ ترکے بانی مسلمان ہی ہیں اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پاکر دین و دنیا میں سربلندی اور ترقی حاصل کی لیکن جب بھی مسلمان علم اور تعلیم سے دور ہوئے وہ غلام بنالیئے گئے یا پھر جب بھی انہوں نے تعلیم کے مواقعوں سے خود کو محروم کیا وہ بحیثیت قوم اپنی شناخت کھو بیٹھے۔اسلام نے بھی علم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے اس کے ابتدائی آثار ہمیںاسلام کے عہد مبارک میں ملتے ہیں چنانچہ عزوہ بدر کے قیدیوں کی رہائی کےلئے فدیہ کی رقم مقرر کی گئی تھی ان میں سے جو نادار تھے وہ بلا معاوضہ ہی چھوڑ دیئے گئے لیکن جو لکھنا پڑھنا جانتے تھے انہیں حکم ہوا کہ دس دس بچوں کو لکھنا پڑھنا سکھا دیں تو چھوڑ دیئے جائیں گے۔چنانچہ سیدنا زید بن ثابت ؓ نے جوکاتب وحی تھے ایسی طرح لکھنا سیکھا تھا اسی بات سے ہم اندازہ لگاسکتے ہے کہ تعلیم کی کیا اہمیت ہے اوران کا حصول کتنی ضروری ہے۔جو لوگ معاشرے میں تعلیم حاصل کرتے ہوں وہ دینی ہو یا دنیاوی اس انسان کا معاشرہ کے اندر اور اپنے گھر کے اندر ایک الگ مقام ہوتا ہے ایک نوجوان بچے کا قدر بزرگ لوگ صرف تعلیم کی وجہ سے کرتے ہے توہمیں چاہیے کہ تعلیم حاصل کریں اور اس کا صیح استعمال کریں اور اگر ایسا ممکن ہوا تو وہ دن دور نہیں کہ ہم دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہونا شروع ہوجائے گا جو جدید علوم سے اگاہی رکھتے ہیں۔ محسن نقوی کی زیر صدارت ہسپتالو ںکی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس میںنشتر ہسپتال ملتان ،ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکی اپ گریڈیشن کی تکمیل کے لئے ڈیڈ لائن دی اورنے ہدایت کی کہ نشتر ہسپتال ملتان کو 15 جنوری تک مکمل طورپر اپ گریڈ کیاجائے۔ نشتر ہسپتال ٹوکا کام بھی اگلے 3ماہ میں مکمل ہوناچاہےے۔ تعمیراتی کاموں میںاعلیٰ معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے۔ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکے سرجیکل ، میڈیکل وارڈ، آو¿ٹ ڈوراور دیگر بلاکس کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ ہولی فےملی ہسپتال راولپنڈی کے اولڈ بلاک ،او پی ڈی اورانڈوروارڈکو اپ گرےڈ کےا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکی اپ گریڈیشن کے حوالے سے امور میں تاخیر پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ31جنوری تک الائیڈ فیصل آباد کی اپ گریڈیشن کا سارا کام مکمل کیاجائے۔ تمام ہسپتالوں کی اےک ہی پےٹرن پر اپ گرےڈےشن کی جائے۔محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویری ؒ کے تین روزہ عرس کی اختتامی تقریب میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن واستحکام ،وطن کے دفاع اور امن کےلئے قربانیاں پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کے درجات کی بلندی کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے