کھیل

رونالڈو نے النصر کیلئے4 گول اسکور کرکے لیگز کے 500 گول مکمل کرلیے

رونالڈو نے النصر کیلئے4 گول اسکور کرکے لیگز کے 500 گول مکمل کرلیے

ریاض: اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کیلیے 4 گول اسکور کرکے لیگز کے 500 گول مکمل کرلیے۔اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سعودی کلب النصر کی جانب سے ایک ہی میچ میں 4 گول کیے، یہ ان کے کیریئر کی 61ویں ہیٹ ٹرک تھی۔انہوں الواحدہ کے خلاف تمام گول کرتے ہوئے ٹیم کو4-0 سے فتح دلائی۔اس کے ساتھ ہی رونالڈو کے کلب کیریئر کے دوران لیگ گولز کی تعداد 500 کا سنگ میل بھی عبور کرگئی ہے، اب ان کے کلبز کی جانب سے لیگز میں کیے گئے گولز 503 ہوچکے ہیں۔اسٹرائیکر نے اپنے نئے کیریئر میں اسپورٹنگ لزبن کے لیے 3، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 2 سپیل میں 103، ریال میڈرڈ کے لیے 311 جب کہ جووینٹس میں 81 گول کیے۔ورلڈ کپ کے بعد رونالڈو کے النصر کلب کی جانب سے گولز کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے