ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ایمرجنسی میڈیسن فاو¿نڈیشن پروگرام کے تربیت یافتہ افراد کے لیے ایک روزہ تربیتی کورس۔ یہ ٹرینی ایمرجنسی میڈیسن ہولی فیملی ہسپتال میں کام کر رہے ہیں۔ ایمرجنسی میڈیسن فاو¿نڈیشن پروگرام (EMFP) رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن، برطانیہ اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے ایمرجنسی میڈیسن کی خصوصیت کا ایک سالہ سرٹیفکیٹ کورس ہے۔ یہ پروگرام ہسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں موجود مریضوں کے انتظام کے حوالے سے ڈاکٹروں کی استعداد کار بڑھانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ریجنل ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 راولپنڈی ڈاکٹر عبد الرحمن نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کو پنجاب ایمر جنسی سروس ڈپارٹمنٹ کا تعارف کروانے کے بعد ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ، ایمر جنسی ایمبولینس و موٹر بائیک ایمبولینس اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے میں استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کرایا گیا۔ ڈاکٹر عبدالرحمن (ریجنل ایمر جنسی آفیسر ) ریسکیو 1122راولپنڈی نے پر ی ہاسپٹل مینجمنٹ کے موضوع پر لیکچر دیا جس میں دل کی دھڑکن کی مصنوعی طریقے سے بحالی اور زخمی و متاثرہ افراد کے بہہنے والے خون کو ہنگامی طور پر روکنے کے طریقوں کو بیان کیا گیا۔ اس کے علاوہ معززمہمانوں کو دل کی دھڑکن کی بحالی کی عملی مشق بھی کروائی گئی۔ یہ ایک روزہ تربیتی کورس پروفیسر محمد عمر، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر عثمان قریشی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایمرجنسی میڈیسن، ہولی فیملی ہسپتال اور ای ایم ایف پی کے لیڈ ایجوکیشنل سپروائزر نے ریسکیو 1122 کے ساتھ اس کے انعقاد کے لیے تعاون کیا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے ریجنل ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن اور ان کی ٹیم نے تربیت فراہم کی۔ 10 ٹرینی ڈاکٹروں نے یہ تربیت کامیابی سے مکمل کی اور سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔ اس سیشن کے اختتام پر شرکاءنے ریسکیو 1122کی خدمات کو سراہا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمن ( ریجنل ایمر جنسی آفیسر) ریسکیو 1122راولپنڈی نے کہا کہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے ریسکیو 1122 سروس اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے حوالے سے نئے دور کا آغاز کیا۔
۔
خاص خبریں
علاقائی
ریسکیو 1122کامشن ہرفرد کوابتدائی طبی امداد کی تربیت دینا ہے ڈاکٹر عبدالرحمن
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 578 Views
- 2 سال ago