پاکستان ریلوے نے راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس کو مورخہ 2022/12/23 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکی ایڈوانس ریزرویشن شروع ہو چکی ہے۔ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوے پاکستان ایکسپریس کے ساتھ اکانومی کلاس کے علاوہ ایک اے سی بزنس اور دو اے سی سٹینڈرڈ کی اضافی کوچز بھی لگای جارہی ہیں ۔پاکستان ایکسپریس کو حا لیہ سیلاب کے باعث ریلوے ٹریک کے متاثر ہونے پر محدود ٹرین آپریشن کو مد نظر رکھتے ہوئے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا ۔پا کستان ایکسپریس کی روانگی کا ٹائیم راولپنڈی سے صبح 6.00بجے ہے اور یہ براستہ فیصل آ باد ۔ شور کوٹ ۔ خانیوال ۔ ملتان ۔ بہاولپور۔ صادق آباد۔ روہڑی اور حیدر آباد سے ہو کر اگلے روز ٹایم ٹیبل کے مطابق صبح8.40 بجے کراچی پہنچے گی۔
پاکستان
خاص خبریں
ریلوے نے راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس کوبحال کر دیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 18, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1422 Views
- 2 سال ago