پاکستان

زائد فیول ایڈجسمنٹ چارجز، سید خورشید احمد شاہ کا قومی اسمبلی میں احتجاج

زائد فیول ایڈجسمنٹ چارجز، سید خورشید احمد شاہ کا قومی اسمبلی میں احتجاج

زائد فیول ایڈجسمنٹ چارجز پر سید خورشید احمد شاہ کا نے قومی اسمبلی میں احتجاج ریکارڈ کر وایا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے قومی اسمبلی میں احتجاج ریکارڈ کر وایا کہ میرے گھر کا بل 33 ہزار ہے اور فیول ایڈجسٹمنٹ دولاکھ روپے ہے۔ جس پر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے جواب میں کہا کہ جولائی میں جو یونٹ صارفین نے استعمال کئے ان کا بل اگست میں آیاتھا ، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزجون میں استعمال ہونے والے یونٹ کی مد میں لگائے گئے تھے، 100 یونٹ یا اسے کم بجلی استعمالکرنے والے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ نہیں لگایا گیا تھا، کسانوں کے بھی زیادہ بلوں پر احتجاج کے باعث تین سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو وزیراعظم نے رعایت دی تھی۔
اس معامل پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرکو ہدایت کی ہے کہ پورے ملک کے بجلی کے زائد بلوں کی تحقیقات عمل میں لائیں۔ خرم دستگیر نےکہا کہ سید خورشید شاہ سمیت تمام عوام کے بل پر تحقیقات کی جائےگی، اور اس معاملہ پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے بھی ہدایت کی کہ پورے ملک کی عوام کے زائد بلوں کی تحقیقات عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے