پاکستان

زرتاج گل نے اپنی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

زرتاج گل نے اپنی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے اپنی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی، جس میں اے ٹی سی فیصل آباد کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے 9 مئی کیس میں سنائی گئی سزا کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
زرتاج گل نے اپنے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت فیصل آباد کی سنائی گئی سزا قانون کے مطابق نہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ زرتاج گل کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا تھا بلکہ بعد میں سپلیمنٹری چالان میں نام شامل کیا گیا۔اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ زرتاج گل موقع پر موجود نہیں تھیں اور نہ ہی ان کی موجودگی کے شواہد پیش کیے گئے، جبکہ مرکزی گواہوں نے بھی ان کی موجودگی اور میٹنگ میں شرکت سے متعلق تردید کی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اے ٹی سی فیصل آباد کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 31 جولائی کو 9 مئی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ، فیصلے میں پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اے ٹی سی فیصل آباد نے 9 مئی کیس میں 108 ملزموں کو سزا سنائی جبکہ 77 ملزمان کو بری کر دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے