ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔شیخ رشید کی جانب سے آصف علی زرداری پر قتل کے الزام کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش ہوئے۔اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے خلاف کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف کیس میں دو مارچ کو فرد جرم عائد کریں گے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست واپس کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کہا کہ درخواست سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائیں، میرا اختیار نہیں ہے۔دوران سماعت شیخ رشید نے استدعا کی کہ ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے، 15 مارچ کی تاریخ دے دیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے آرڈر ہیں، چالان آگیا ہے، لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، ٹرائل شروع ہو جائے تو پھر دیکھ لیں گے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 2 مارچ کو شیخ رشید کو عدالت کے سامنے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
پاکستان
زرداری پر قتل کے الزام، شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 مارچ کی تاریخ مقرر
- by Daily Pakistan
- فروری 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 402 Views
- 2 سال ago