واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سائفر کے معاملے کا مستقل جائزہ لیا جا رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں اٹھنے والے امریکی سائفر کے معاملے پر مستقل نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم مخصوص معاملے پر بات نہیں کریں گے۔کانگریس کی جانب سے تحقیقات کرائے جانے کے سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ کانگریس میں شراکت داروں پر کئی معاملات پر مشورہ کرتا رہتا ہے۔انہوں نے پاکستانی امریکیوں کے ویزے کے معاملے سے متعلق کہا کہ یہ پاکستانی قونصلر کے دیکھنے کا معاملہ ہے امریکی محکمہ خارجہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مارچ 2021 میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک جلسے میں انکشاف کیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے ایک سائفر موصول ہوا جس میں ان کی پارٹی تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹانے کا کہا گیا تھا۔
دنیا
سائفر کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 755 Views
- 2 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
