دنیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلے ریپبلکن مباحثے میں حصہ نہ لینے کا اعلان

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ کہا گیا ہے کہ انہوں نے 2020 کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، ان پر کار سرکار میں مداخلت کرنے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائی گئی فرد جرم میں ان پر امریکا کو دھوکہ دینے اور لوگوں کے حقوق پامال کرنے کے الزامات شامل ہیں۔ سابق صدر پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے