بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

قومی ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلیے بھارت پہنچ گئی

Wednesday, 2 August, 2023

لاہور: قومی ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے بھارت کے شہر چنائی پہنچ گئی۔قومی ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے عمر بھٹہ کی قیادت میں بھارت کے شہر چنائی پہنچ گئی، قومی ٹیم واہگہ بارڈر کراس کرکے امرتسر سے براستہ بنگلور چنائے پہنچی جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کے ساتھ 7 آفیشلز ریحان بٹ، محمد ثقلین، دلاور بھٹی، حسیم خان، اینالسٹ ابوذر، مینیجر عمر صابر اور سعید خان بطور آبزور ساتھ ہیں۔ ٹیم فزیو کو دستے کا حصہ نہیں بنایا گیا، فزیو کی خدمات کسی مقامی فزیو سے لی جاییں گی۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک چنائی میں کھیلا جائے گا، پاکستان سمیت 6 ممالک اس ایونٹ میں شریک ہیں۔پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائشیا سے 3 اگست، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، چوتھا میچ 7 اگست کو چین جبکہ پانچویں میچ میں 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *