ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو 2 سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی 2 سال سے تہران کی ایون جیل میں قید تھیں اور انہیں بدھ کو رہا کر دیا گیا۔خواتین کے حقوق کی کارکن اور سابق رکن اسمبلی کو اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی 61 سالہ بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو ستمبر 2022 میں 22 سالہ مہسا امینی کے قتل کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سابق صدر کی صاحبزادی پر الزام عائد کیا کہ ان کے بیانات ملک میں فسادات بھڑکا رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکبر ہاشمی رفسنجانی 1989 سے 1997 تک ایران کے صدر رہے۔
دنیا
سابق ایرانی صدر کی بیٹی 2 سال بعد جیل سے رہا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 19, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 181 Views
- 3 مہینے ago