ایک اہم اور چونکا دینے والے انکشاف میںبھارت کے سابق کور کمانڈر نے اپنی فوج کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی نہ اہلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت۔ ان کے مطابق، "ہمارے پاس ایسی تکنیکی برتری نہیں جو جنگی کارروائیاں بغیر کسی خوف کے انجام دینے کے لیے درکار ہوتی ہے، جیسے امریکا کرتا ہے۔”
سابق کور کمانڈر نے مزید کہا، "ہمیں نہ تو میزائل پاور، نہ ڈرونز، نہ فضائی اور نہ ہی بحری طاقت میں وہ برتری حاصل ہے کہ ہم بغیر کسی خطرے کے جنگی کارروائی کر سکیں۔” ان کے اس اعتراف نے بھارتی فوج کی موجودہ جنگی حکمت عملی اور استعداد پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ "پاکستان یقینی طور پر جواب میں کارروائی کرے گا”، اور جنگی کارروائیاں ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہیں، یک طرفہ نہیں۔ ان کا یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارتی فوج جنگ میں پاکستان کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں۔
دفاعی ماہرین نے اس اعتراف کو حقیقت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سابقہ کور کمانڈر جنگ کے زمینی حقائق سے بخوبی واقف ہوتا ہے۔ اس لیے ان کا بیان اس بات کا غماز ہے کہ بھارت جنگی لحاظ سے پاکستان کا مقابلہ کرنے میں مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔
یہ انکشاف اس بات کو واضح کرتا ہے کہ بھارت کی جنگی صلاحیتیں پاکستان کے مقابلے میں نہ صرف کمزور ہیں بلکہ اس کے لیے جنگ کا میدان تیار کرنا ایک انتہائی پیچیدہ اور خطرناک فیصلہ ہوگا۔
پاکستان
سابق بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف، پاکستان کے ساتھ جنگ کی نہ صلاحیت، نہ اہلیت
- by Daily Pakistan
- اپریل 27, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 23 Views
- 9 گھنٹے ago