پاکستان

سابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس: آئینی بینچ نے پرویز الہی کو نوٹس جاری کر دیا

سابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس: آئینی بینچ نے پرویز الہی کو نوٹس جاری کر دیا

سابق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو نوٹس حمزہ شہباز نظر ثانی کیس میں جاری کیا۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ کیا یہ کیس غیر موثر تو نہیں ہو گیا؟حمزہ شہباز کے وکیل حارث عظمت نے کہا کہ کیس غیر موثر نہیں ہوا، آئینی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز بھی کیے تھے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پرویز الہی کی طرف سے کون پیش ہو گا؟وہ بھی کیس میں فریق ہیں۔سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا۔سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے فیصلہ نظرثانی میں چیلنج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے