مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان سانحہ 9 مئی کا حصہ دو ہے، یہ ملک میں آگ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں لیگی رہنما عظمیٰ بخاری اور عطاءتارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے وہ بلا وجہ نہیں، یہ اسی سازش کی کڑی ہے جو ہم پہلے بھی دیکھتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے ملک میں ایک ہیجان کی کیفیت بنائی ہوئی ہے، ڈسکہ الیکشن کی مثال آپ کے سامنے ہے، انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے، الزام لگانے والوں کو جواب دینا ہمیں آتا ہے، کمشنر راولپنڈی کا الیکشن کمیشن یا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان سانحہ 9 مئی پارٹ ٹو ہے ، ن لیگ
- by Daily Pakistan
- فروری 18, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 516 Views
- 10 مہینے ago