خاص خبریں

سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات ، الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات ، الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔انکوائری کمیٹی کا اجلاس سینئر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی زیر صدارت ہوگا، کمیٹی اجلاس میں ٹی او آرز طے کرے گی۔اس حوالے سے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے اور 3 دن میں رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کریں گے۔کمیٹی کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی اور قانونی کارروائی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے