لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو میرِلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی اعزازی تاحیات رکنیت سے نواز دیا گیاہے۔بدھ کے روز ایم سی سی نے ٹوئٹر پر تاحیات اعزازی رکنیت حاصل کرنے والے 17 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی۔ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹِو اور سیکریٹری گائے لیوینڈر کا کا کہنا تھا کہ جن ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے وہ جدید دور کے کچھ عظیم بین الاقوامی کھلاڑی ہیں اور کلب کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ان کھلاڑیوں کو بطور کلب کے ممبران شامل کرنے جارہا ہے۔محمد حفیظ نے اعزاز ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ کرکٹ کی خدمات کے اعتراف میں مجھے اعزازی تاحیات رکنیت دینے پر ایم سی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
کھیل
سابق کپتان محمد حفیظ کےلیے بڑا اعزاز
- by Daily Pakistan
- اپریل 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 504 Views
- 3 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
