پاکستان دنیا

سارہ ایڈمز، سابق سی آئی اے افسر کی IAG سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

سارہ ایڈمز، سابق سی آئی اے افسر کی IAG سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

سابق سی آئی اے افسر سارہ ایڈمز نے انکشاف کیا ہے کہ IAG نے ISKP کے رہنمائوں(گل مراد خالیموف، عمر فاروق اور قیس لغمانی)کی جھوٹی ہلاکتوں کی خبریں پھیلا کر مغرب کو گمراہ کیا۔ اس سے قبل وہ بھارت کی طالبان(وزارت دفاع)کو 1 کروڑ ڈالر ادائیگیوں کو بھی بے نقاب کر چکی ہیں، جن کا مقصد پاکستان میں کشمیری، خالصتانی اور دیگر جنگجوں کو نشانہ بنانا تھا۔
سابق سی آئی اے افسر سارہ ایڈمز کے انکشافات کہ IAG نے ISKP رہنماں کی ہلاکتوں کا ڈرامہ رچایا تاکہ مغرب کو دھوکہ دیا جا سکے، پاکستان سمیت کئی حلقوں کی دیرینہ وارننگز کو درست ثابت کرتا ہے کہ IAG دہرا کھیل کھیل رہا ہے۔
جیسے IAG نے ISKP کے حوالے سے دنیا کو گمراہ کیا، ویسے ہی بھارت کی جانب سے طالبان کو پاکستان میں کشمیری، خالصتانی اور دیگر اہداف پر حملے کے لیے 1 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے انکشافات، دہشت گردی کے پس پردہ خفیہ نیٹ ورکس کو بے نقاب کرتے ہیں۔
پاکستان کے ان خدشات کہ بھارت افغان پراکسیز کے ذریعے خفیہ جنگ لڑ رہا ہے، اب مغربی انٹیلیجنس افسران کی گواہی سے حقیقت بن چکے ہیں، محض الزامات نہیں رہے۔
ہندوطالبان گٹھ جوڑ اب صرف علاقائی نہیں بلکہ عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے، جو جعلی انسدادِ دہشتگردی دعووں کے پیچھے چھپا رہا مگر اب آزاد انکشافات سے سامنے آ رہا ہے۔
سارہ ایڈمز کے انکشافات پر IAG کی خاموشی اس کی شراکت کو ظاہر کرتی ہے، جو بظاہر داعش اور القاعدہ کے خلاف کامیابیاں دکھا رہا ہے لیکن درحقیقت دہشتگردی کو پنپنے دے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے