پشاور: مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ سانحہ سوات پر کارروائی کی گئی،ریلیف کے فقدان پر سنجیدہ ایکشن ہوا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اقدامات کئے ہیں ،افسران کو معطل بھی کیا گیا، جیسے ہی انکوائری کا نتیجہ آئے گا ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
بیرسٹر سیف نے ہیلی کاپٹر پر آنے سے متعلق سوال پر کہا ہم جس ہیلی کاپٹر میں آئے ہیں یہ چھوٹا ہے اور ریسکیو ہیلی کاپٹر نہیں ہے۔