راولپنڈی:آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے اور کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 255ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقدہوئی۔شرکاء کو موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دہشتگردوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ان کے حمایتی میکنزم کے لئے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔فورم نے پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ واقعے کے ذمہ دا روں کو انصاف کے ک ٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچا جائے گا۔
خاص خبریں
سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،آئی ایس پی آر
- by Daily Pakistan
- فروری 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 517 Views
- 2 سال ago