انٹرٹینمنٹ

سانولے رنگ کی وجہ سے انڈسٹری میں امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آمنہ الیاس

سانولے رنگ کی وجہ سے انڈسٹری میں امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آمنہ الیاس

کراچی: اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ رنگ گورا نہ ہونے کہ وجہ سے اُن جیسے اداکاروں کو انڈسٹری میں امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آمنہ الیاس نے اپنے کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات سمیت کئی موضوعات پر بات کی۔آمنہ الیاس نے انکشا ف کیا کہ اپنے گہرے رنگ کی وجہ سے انہیں پاکستان شوبز انڈسٹری میں کئی مرتبہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم ہماری انڈسٹری میں دیکھیں تو ہر اداکار اور اداکارہ گورے لمبے اور ایک جیسے دکھائی دیں گے کیونکہ ہم نے خوبصورتی کے معیار طے کر رکھے ہیں۔آمنہ الیاس نے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ رنگ کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی رنگت اسکرین پر ساتھی اداکار کی رنگت سے ملتی ہوئی نظر نہیں آتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri