سجل علی نے حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔
تفصیلات کے مطابق سجل علی کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر دیکھ کر ان کے مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا اور چند ہی لمحوں میں اداکارہ پاکستان میں ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئیں۔
خیال رہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ اس فلم کی شریک پروڈیوسر اور مصنفہ ہیں۔اس مکسڈ کلچر رومینٹک کامیڈی فلم کی کہانی کو اسکرین پر بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور نے ترتیب دیا ہے۔
ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں عمران خان اور جمائما کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔
Sajal Aly’s clicks with Imran Khan’s sons #SulaimanKhan and #KasimKhan alongside Hamid A Husain from the Red Carpet of Toronto International Film Festival where "What’s Love Got To Do With It?” produced by Jemima Goldsmith will have it’s World Premiere.#TIFF #TIFF22 #SajalAly pic.twitter.com/SCK21WkQfD
— Pakistani Cinema (@PakistaniCinema) September 11, 2022
ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ سجل علی کی عمران خان کےدونوں بیٹوں کے ساتھ بھی تصاویر بنائی گئیں جو اب سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
sajal has been working in this industry for years and is one of the finest actress and now she’s going international and speaking so confidently infront of the people. i’m so proud of you sajal, you did so well today. 🫶🏼 #TIFF22 #SajalAly pic.twitter.com/p0kZXfm1UE
— momi (@hyoIena) September 10, 2022
مداح ان تصاویر کو خوب پسند کررہے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
فلم میں پاکستان اور بھارت سے سجل علی اور شبانہ اعظمی جلوہ گر ہوں گی، جبکہ فلم میں مرکزی کرداروں میں للی جیمز اور شہزاد لطیف نظر آئیں گے۔
بطور رائٹر جمائما کی یہ پہلی فلم ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں عاصم سی، شیکھر کپور، للی جیمز، ایما تھومپسن، شہزاد اور روب برائیڈون شامل ہیں۔
sajal aly at #TIFF22 🫶🏼 pic.twitter.com/SzKerlBMbs
— momi (@hyoIena) September 10, 2022
اس فلم کی کہانی زوئے نامی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جسے اپنی نئی دستاویزی فلم بنانے کے لیے ایک اچھے موضوع کی تلاش ہوتی ہے۔
پھر اچانک ایک دن زوئے کے بچپن کا دوست کاظم اسے میمونہ نامی ایک لڑکی سے اپنی منگنی ہونے کے بارے میں بتاتا ہے تو زوئے کو اس بات پر کافی حیرانی ہوتی ہے کہ اس کے دوست کے لیے اس کی ہونے والی بیوی کا انتخاب خود اس نے نہیں بلکہ اس کے خاندان نے کیا ہے۔
زوئے کے لیے یہ کافی حیران کن اور دلچسپ بات تھی وہ ’ارینج میریج‘ کی روایت کے بارے میں مزید جاننا چاہتی تھی اس لیے وہ اپنی نئی دستاویزی فلم بنانے کے لیے اسی موضوع کا انتخاب کر لیتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رومانوی کامیڈی فلم میں راحت فتح علی خان کے دو گانے بھی شامل ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ ایما تھومپسن بھی شامل ہیں۔
فلم کی ہدایات بولی وڈ فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں،جبکہ فلم کی کہانی جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے جس کی کہانی برطانوی نژاد لڑکی اور پاکستانی نژاد لڑکے کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رومانوی کامیڈی فلم میں راحت فتح علی خان کے دو گانے بھی شامل ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ ایما تھومپسن بھی شامل ہیں۔
فلم کی ہدایات بولی وڈ فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں،جبکہ فلم کی کہانی جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے جس کی کہانی برطانوی نژاد لڑکی اور پاکستانی نژاد لڑکے کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔
یہ فلم آئندہ سال 27 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔