وفاقی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ کابینہ کے فیصلہ پر عمل کیا جا ئے اور تمام سر کاری افسران کو صرف ا کانومی کلاس میں سفر کی اجا زت ہے۔ کابینہ ڈویژن نے یہ وضاحت سر کاری افسروں کی جانب سے کئے گئے استفسارات کی وجہ سے ایک آفس میمو ر نڈم میں کی ہے جو تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھجو ایاگیا ہے۔ڈپٹی سیکر ٹری کابینہ ڈویژن کی جانب سے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکر ٹریز کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزرا وزرائے مملکت ایڈوائزرز معاون خصوصی بشمول گریڈ 22 کے افسران بیرون ملک اکا نومی کلاس میں سفر کریں گے۔اس حکم کا اطلاق وزارتوں کے ملحقہ محکموں کارپویشنز ریگو لیٹری باڈیز خود مختار اور نیم خود مختار اداروں پر بھی ہوگا۔
پاکستان
سرکاری افسران بیرون ملک سفر اکانومی کلاس میں کریں ، وفاقی حکومت
- by Daily Pakistan
- جولائی 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 158 Views
- 4 مہینے ago