سری لنکا میں نئے کھلاڑیو ں کی تربیت اور ان کی پروفیشنل قابلیت کو بڑھانے کے لئے لنکا پریمئر لیگ کا کردار انتہائی اہم ہے اور مجھے امید ہے کہ اس نئے ٹیلنٹ میں سے کچھ کھلاڑی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے لئے بھی کھیلیں گے ان خیالات کا اظہار لنکا پریمیئر لیے کے برانڈ ایمبسیڈر اور کینڈی فالکنز ٹیم کے سرپرست سری لنکا کے مایہ ناز کھلاڑی سنتھ جے سوریانے کیا ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایل پی ایل کے انعقاد پر انتہائی خوشی ہے اس سے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا یہ ٹورنامنٹ ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر میں ایک بہت بڑا اضافہ ہے اور اس نے سری لنکا میں کچھ بہترین ٹیلنٹ پایا ہے۔ یہ ہمیں بہترین کرکٹ ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور پروان چڑھانے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ایل پی ایل کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ قومی ٹیم کا مستقبل روشن ہے۔ایل پی ایل 2022 کے مثبت اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے، ایل پی ایل کے آفیشل پروموٹر، آئی پی جی اسپورٹس کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر انیل موہن نے کہا، "ٹورنامنٹ کا مثبت اثر ہوا ہے کیونکہ شائقین کرکٹ سے اچھا فیڈ بیک مل رہا ہے کیونکہ شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد میں اسٹیڈیم میں موجودگی کھلاڑیوں کے لئے حوصلہ افزا ہے ۔ اور ہم پر امید ہیں کہ اس سلسلے کو مستقبل میں جاری رکھیں گے
لیگ کے انعقاد میں آئی پی جی کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنتھ جے سوریا نے کہا، “آئی پی جی نے اس لیگ کے انعقاد میں بہت محنت کی ہے۔ ایل پی ایل جیسے بڑے پیمانے پر ٹورنامنٹ کا اہتمام کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ متعدد شائقین اسٹیڈیم میں آرہے ہیں جو کہ ایک مثبت علامت ہے۔ کینڈی فالکنز پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہیں۔ ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے. اسورو، وینندو جیسے کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس بہت سے نوجوان کھلاڑی ہیں جنہوں نے متاثر کیا ہے۔ یہ ایونٹ مقامی کھلاڑیوں کے لیے اہم ہے کیونکہ وہ بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ کھیل رہے ہیں جن کے پاس بہت زیادہ تجربہ ہے۔ واضح رہے کہ لنکا پریمئر لیگ کا تیسرا ایڈیشن سری لنکا میں جاری ہے جس میں پانچ ٹیمیں شریک ہے اور لیگ کا فائنل کولمبو میں کھیلا جائےگا
خاص خبریں
کھیل
سری لنکا کرکٹ کا مستقبل ایل پی ایل کی بدولت روشن ہے، سابق سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 17, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 830 Views
- 3 سال ago