ماہرین نے سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آنے کی پیش گوئی کر دی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اس سال رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ 2024 سے ہوگا۔متحدہ عرب امارات کی بورڈ آف ایمریٹس ایسٹرانومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کی پیشین گوئی کے مطابق رمضان المبارک 11 یا 12 مارچ سے شروع ہونے والا ہے۔انھوں نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ سعودی عرب میں موسم سرما 20 مارچ کو ختم ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ 26 سالوں میں پہلی بار مسلمان سردیوں میں رمضان کے روزے رکھیں گے۔ رمضان سردیوں میں 2031 تک جاری رہے گا اور پھر موسم گرما کا سفر شروع ہو جائے گا۔ سعودی عرب اور پاکستان میں روزے کا دورانیہ 14 سے 15 گھنٹے ہے۔ رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر ممکنہ طور پر 10 یا 11 اپریل کو ہو سکتی ہے۔
دنیا
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئیگا ، ماہرین نے پیشگوئی کردی
- by Daily Pakistan
- جنوری 18, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1924 Views
- 2 سال ago