دنیا

سمندری طوفان کا بھارتی ساحل سے ٹکرانے کا عمل جاری، تین زخمی

سمندری طوفان کا بھارتی ساحل سے ٹکرانے کا عمل جاری، تین زخمی

نئی دہلی: بھپری ہوئی سمندری لہروں کے ساتھ آنے والا طاقتور طوفان بِپرجوائے کے بھارت کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا عمل شروع ہوگیا، تیز ہواؤں کے باعث کھمبے اور درخت گرنے کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ طوفان کی آمد سے قبل سمندر میں ڈوبنے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک میں اپنی آمد سے قبل ہی دھاک بٹھانے والے سمندری طوفان بپرجوائے کا گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا عمل شروع ہوگیا ہے، جس سے سوراشٹر کا علاقہ متاثر ہوا ہے اور وہاں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا کہ سمندری طوفان بپرجوائے کے ٹکرانے کا عمل گجرات کے سوراشٹرا اور کچھ علاقوں میں شروع ہو گیا ہے جو آدھی رات تک جاری رہے گا۔ یہ طوفان آج رات تک سوراشٹرا سمیت کچھ حصوں اور اس سے ملحقہ پاکستانی ساحلی پٹی مانڈوی، کراچی کے درمیان جاکھاؤ پورٹ (گجرات) کے قریب سے گزرے گا۔موسمیاتی ماہرین نے سیٹلائٹ کی مدد سے بنائی گئی تصاویر اور طوفان کی رفتار کو دیکھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بیپرجوائے کی شدت میں ایک درجے کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ ’بہت شدید‘ سے ’شدید‘ کی کیٹگری میں تبدیل ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے