علاقائی

سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی میں ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ، نہانے پر پابندی

سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی میں ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ، نہانے پر پابندی

کراچی: کمشنرکراچی اقبال میمن نے سمندری طوفان کے سبب ساحل پر جانے اور نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔کمشنر کراچی نے 11جون سےطوفان کےاثرات مکمل ختم ہونےتک سمندر میں جانےپردفعہ 144 نافذکردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں نہانے اور شکار کرنے پر پابندی ہوگی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے 12 گھنٹے پہلے جاری ہونے والی رپورٹ کےمطابق سمندری طوفان ’بپرجوئے‘ کا رخ آہستہ آہستہ شمال مشرق کی جانب ہوا ہے اور سمندری طوفان کراچی کےجنوب میں1120 کلومیٹر فاصلے پر ہے۔سمندری طوفان کے باعث 130 سے150 اور 160 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیزہوائیں چلنےکا امکان ہے۔ سمندری طوفان کےباعث سمندرمیں پہلےسےموجودماہی گیروں کو بھی خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے کھلے سمندر پر شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنراوراسٹنٹ کمشنرپابندی پرعمل درآمد یقینی بنائیں گے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے۔اُدھر سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے الرٹ جاری کردیا، جس میں تمام اداروں کو 12 سے 14 جون تک الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کے پی ٹی نے ماہی گیروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بارہ جون سے کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں کیونکہ سمندر کی صورتحال ہہت خطرناک اور اونچی لہریں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ الرٹ کے مطابق مکران کوسٹل کے علاقوں میں 13 جون کی رات سے 14 جون کی صبح کے درمیان تیز ہوائوں اور طوفانی بارش کا امکان ہے۔کے پی ٹی اعلامیے کے مطابق طوفان کے سسٹم کے مرکز کی اردگرد 25 سے 28 فٹ بلند لہریں پیدا ہورہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri