خاص خبریں

سندھ کا آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ آج پیش ہوگا

سندھ کا آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ آج پیش ہوگا

کراچی: سندھ کا مالی سال 24-2023 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ 11 ویں مرتبہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری سندھ کابینہ دے گی۔سندھ کابینہ کا اجلاس 11 بجے جبکہ سندھ اسمبلی کا اجلاس 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ بجٹ میں تنخواہوں میں 30 فیصد اور پینشن میں 17 فیصد اضافہ متوقع ہے۔بجٹ کا کل حجم 2244 ارب ہوگا۔ بجٹ میں امن وامان کے لئے160ارب ، اسکول ایجوکیشن کے لئے16ارب پچاس کروڑ رکھنے کی تجویز ہے۔محکمہ بلدیات کاترقیاتی بجٹ 62ارب روپے کا ہوگا۔ کراچی کے میگامنصوبوں کے لئے 12 ارب 50 کروڑ رکھے جائیں گے۔ محکمہ ورکس کاترقیاتی بجٹ 90ارب رکھا گیا۔محکمہ صحت کے ترقیاتی بجٹ 44 ارب سے زائد روپے، محکمہ آبپاشی کے لئے 52 ارب روپے ، داخلہ کے لئے 11 ارب روپے رکھنے، محکمہ بلدیات کے لئے 111ارب روپے، ورکس اینڈ سروس کے لئے 109 ارب رکھنے کی تجویزہے۔ صوبائی ترقیاتی منصوبےکے لئے 697 ارب،غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1411 ارب اور محکمہ تعلیم کے لئے مجموعی طور پر 353 ارب رکھنے کی تجویزہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri