کھیل

سنچری پر عثمان خواجہ نے بیٹ فضا میں اچھال دیا، انگلش شائقین حیران

سنچری پر عثمان خواجہ نے بیٹ فضا میں اچھال دیا، انگلش شائقین حیران

برمنگھم: سنچری مکمل ہونے پر آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے بیٹ فضا میں اچھال دیا جس پر انگلش شائقین حیران رہ گئے۔انگلینڈ میں کیریئر کی اولین سنچری مکمل ہونے پر آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے اپنا بیٹ ہوا میں اچھال دیا تھا، گیند کو باؤنڈری لائن کے پار جاتا دیکھ کر انھوں نے فضا میں جمپ لگاتے ہوئے بیٹ کو بھی اچھال دیا تھا، اس دوران وہ شدت جذبات میں کچھ الفاظ بھی ادا کرپائے تھے۔یہ ان کے کیریئر کی مجموعی طور پر 15 ویں ٹیسٹ سنچری شمار ہوئی لیکن انگلینڈ میں پہلی بار انھوں نے تھری فیگر اننگز کھیلی، ان کا غیرمعمولی جشن انگلش پلیئرز کے لیے بھی حیران کن رہا۔سابق انگلش کپتان ناصرحسین نے اس پر ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ کی خوشی سب کچھ ظاہر کردیتی ہے، کئی برسوں کے بعد وہ انگلش میدانوں میں سنچری بنانے میں کامیاب ہوا تھا یقینی طور پر یہ ان کے لیے بہت اہم ہے، اسی طرح رکی پونٹنگ نے بھی عثمان کی کاوش کو بہترین اننگز گردانا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے