حکمران اتحاد پاکستان ڈیمو کرکٹ موومنٹ پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علماءاسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں ہونیوالے گھناﺅنے عمل سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی ہے ۔مولانا نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پرردعمل میں کہا کہ اس واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی ، امت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچا ئی گئی ہے ۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ واقعہ تصادم ، انتشار اور عالمی امن کی کوششیں سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے ، مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے ، عالمی برادری صورتحال کشیدہ بنانیوالے عناصر کوکٹہرے میں لائے۔
خاص خبریں
سوئیڈن واقعہ سے مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی ، ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایاجائے ، فضل الرحمان نے حتمی اعلان کردیا
- by Daily Pakistan
- جولائی 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 424 Views
- 2 سال ago